اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی متعارف

image

اوپن اے آئی نے اپنا اب تک کا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جی پی ٹی 4.5 متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے ماڈل کو ہر طرح کے کاموں میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نیا اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی پر دستیاب ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لیے پرو سبسکرائبر بننا ہوگا یا یوں کہہ لیں کہ ماہانہ 200 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل ابھی ریسرچ پریویو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے یعنی ابھی اس پر کام مکمل نہیں ہوا۔

اوپن اے آئی کو توقع ہے کہ صارفین کی جانب سے نئے ماڈل میں موجود خامیوں یا بگ کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی صارفین نے جی پی ٹی 4.5 کو زیادہ بہتر اور جذباتی ذہانت سے لیس قرار دیا ہے۔

جی پی ٹی 4.5 کو کسی انکوائری کے تناظر کو سمجھنے کے لیے ماضی کے ماڈلز سے زیادہ بہتر قرار دیا گیا ہے جو سماجی اشاروں کو بھی شناخت کرسکے گا۔

درحقیقت کمپنی کے مطابق صارفین کو اس سے بات کرتے ہوئے محسوس ہوگا کہ وہ کسی حقیقی فرد سے بات کر رہے ہیں۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں کہا کہ یہ پہلا اے آئی ماڈل ہے جسے استعمال کرتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی پرفکر فرد سے بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد جی پی ٹی 4.5 کو چیٹ جی پی ٹی پلس صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی نے اعتراف کیا کہ ابھی بھی اے آئی ماڈل خود سوچنے کی صلاحیت نہیں رکھتا مگر وہ اشاروں کو سمجھنے میں زیادہ بہتر ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.