بانی پی ٹی آئی کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں، امیر مقام

image

سوات: وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویئے سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لکھے گئے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور ان خطوط کا مقدر صرف ردی کی ٹوکری ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ جبکہ مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اس کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جس کے نتائج جلد مزید سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی، رانا ثنا اللہ

صوبائی صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اور عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی ترقی اور ملکی استحکام کو ترجیح دی ہے۔ اور آج ان کے ویژن کے مطابق ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ حزب اختلاف کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.