کبریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نکاح کی ویڈیو دکھائی۔ اداکارہ اور گوہر رشید کا نکاح حال ہی میں مکہ مکرمہ میں ہوا، جہاں صرف اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں یہ خوبصورت لمحہ گزرا۔
ویڈیو میں کبریٰ خان سفید عبایا میں نظر آئیں، جبکہ گوہر رشید سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ میں تھے۔ ان کے پیچھے مکہ کا مشہور کلاک ٹاور نظر آ رہا تھا، جو اس موقع کو مزید خاص بنا رہا تھا۔ اس موقع پر شوبز ستارے اور دلہا دلہن کے قریبی دوست شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی موجود تھے
کبریٰ خان نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "بے شک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔" اس ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر بہت توجہ حاصل کی، اور ان کے مداحوں نے جوڑے کو دعائیں دیں۔