لگ رہا ہے دبئی سے میچ دیکھ رہا ہوں۔۔ میچ کے باوجود کراچی اسٹیڈیم خالی کیوں تھا؟ عدنان صدیقی انتظامات پر بھڑک اٹھے

image

"اسلام علیکم دوستو! میں آیا ہوں یہاں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے، اب مجھے یہ بتائے کہ اتنا مہنگا ٹکٹ لیکر آپ کے سامنے اتنا بڑا شیڈ اور گرلز ہوں تو آپ کو کیا نظر آئے گا؟ گھنٹہ۔ دوسری زبردست بات بتاؤں آپ کو؟ ایسا لگ رہا ہے کہ میں دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہا ہوں، اتنا دور ہے۔"

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگیا، لیکن اس شاندار ایونٹ کی میزبانی کے باوجود معروف اداکار عدنان صدیقی اسٹیڈیم کے انتظامات پر ناخوش نظر آئے۔ انہوں نے وی آئی پی انکلوژر میں بیٹھ کر اسٹیڈیم کی ناقص تنظیم پر برہمی کا اظہار کیا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مہنگے ٹکٹس کے باوجود، ان کے سامنے موجود شیڈ اور فاصلے نے ان کے تجربے کو مایوس کن بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ دبئی میں بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہوں، کیونکہ اسٹیڈیم کے اندر بیٹھنے والوں کے لیے فاصلے اتنے زیادہ تھے کہ میچ دیکھنا ایک چیلنج بن گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نصب نشستوں کی کئی قطاریں خالی نظر آئیں، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے کراچی کے شہریوں کے بارے میں حیرانی کا اظہار کیا۔ اسٹیڈیم کی حالیہ تزئین و آرائش کے باوجود، کرکٹ شائقین کے درمیان اس کے انتظامات کے حوالے سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کو انتہائی مختصر وقت میں مکمل کیا گیا تھا، لیکن شائقین کے لیے سہولتوں کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.