لندن میں رمضان کی رونقوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔
اس سال مسلسل تیسری بار، وسطی لندن کی سڑکوں پر رمضان کی خوبصورت لائٹس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا افتتاح خود میئر لندن، صادق خان نے کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں، میئر صادق خان نے نہ صرف لندن کے مسلمان شہریوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لندن کی شاہراہوں پر سجی یہ روشنیاں امن و محبت کا پیغام دے رہی ہیں۔ اور جیسے جیسے عید قریب آئے گی، یہ رمضان کی لائٹس عید کی رنگین لائٹس میں تبدیل ہو جائیں گی۔
صادق خان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں لوگوں کو اسلام کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہوگا۔ ہمیں انہیں بتانا ہے کہ رمضان میں ہم عبادت کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور افطار کے موقع پر غیر مسلموں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھتے ہیں، کیونکہ بعض اوقات غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں جو مسلمانوں کے بارے میں منفی تاثرات پیدا کرتی ہیں۔
اس سال، پیکیڈلی سرکس میں رمضان کی لائٹس کا اہتمام عزیز فاؤنڈیشن نے کیا ہے، اور یہ وسطی لندن میں امن، محبت اور مذہبی بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہیں۔ یہ لائٹس صرف ایک تہوار کی علامت نہیں بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کی نمائندگی کرتی ہیں۔
لندن روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔۔ میئر لندن صادق خان نے رمضان لائٹس کے افتتاح کی ویڈیو شیئر کردی