دنیا کا خاتمہ کب ہوگا؟ یہ ایک ایسا مدعا ہے جس پر صدیوں سے بات ہوتی آ رہی ہے، اور نہ صرف بات بلکہ اس حوالے سے کئی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔
مگر ہم مسلمان اس عقیدے پر یقین رکھتے ہیں کہ سوائے اللّٰہ کے کوئی یہ بات نہیں جانتا۔ لیکن دوسرے مذاہب کے ماننے اس دن کی حقیقت تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
جیسے کہ دنیا کے خاتمے کے حوالے سے بابا وانگا سمیت کئی افراد کی پیشگوئیاں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں، لیکن اب مشہور سائنسدان نیوٹن کا ایک تین سو سال پرانا خط منظر عام پر آیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، نیوٹن کا 1704 میں لکھا گیا خط اب 321 سال بعد عوامی سطح پر آیا ہے، جس میں انہوں نے ریاضی کی بنیاد پر یہ پیشگوئی کی کہ ہماری دنیا 2060 میں ختم ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، نیوٹن جو کہ عیسائی مذہب کے پیروکار تھے، انہوں نے پروٹسٹنٹ کے عقیدے کے مطابق انجیل میں موجود تاریخوں کا حساب لگا کر اکیسویں صدی کے وسط میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی تھی۔