برطانیہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں یوکرین کی حمایت اور سلامتی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ وسطی لندن کے لنکاسٹر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیر اعظم سر کیرسٹارمر کر رہے ہیں۔
- اسرائیلی حکومت نے غزہ کی جنگ بندی میں آئندہ چھ ہفتوں تک عارضی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
- امریکی صدر سے ملاقات کے بعد برطانیہ پہنچنے والی یوکرینی صدر کا استقبال قدرِ مختلف رہا، جہاں برطانیہ کی جانب سے حمایت کے ساتھ ساتھ دو ارب پاؤنڈز کے قرض کا بھی اعلان کیا گیا
- غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہو جانے کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے ثالثوں اور فریقین کے درمیان قاہرہ میں ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کے ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔‘
- امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر زیلنسکی حد سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ معاملہ ہماری توقعات کے برعکس رہا۔
- ملاقات کے نتیجے پر افسوس ہے تاہم تعلقات بہتر بنائے جا سکتے ہیں: صدر زیلینسکی
یوکرین کی حمایت کے لیے یورپی ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس لندن میں شروع: ’یوکرین میں امن پورے برِاعظم کی سلامتی کے لیے ضروری ہے‘