امریکی کمپنی کے لینڈر کی چاند پر کامیاب عمودی لینڈنگ

image

امریکی کمپنی کا خلائی جہاز اتوار کو کامیابی کے ساتھ چاند پر اتر گیا اور اس سنگ میل کو حاصل کرنے والا صرف دوسرا نجی مشن بن گیا۔ یہ پہلا خلائی جہاز ہے جس نے عمودی لینڈنگ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادادے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنا خلائی جہاز چاند پر اتار لیا۔

مذکورہ کامیابی کسی بھی نجی مشن کے ذریعے حاصل کی گئی دوسری بڑی کامیابی ہے اور پہلی بار کسی نجی مشن نے عمودی (اپ رائٹ ) لینڈنگ کی ہے۔

ٹیکساس کے شہر آسٹن کے کنٹرول روم سے بلیو گھوسٹ لینڈر کے چاند پر اترنے کے عمل کی نگرانی کی گئی۔

چاند پر بالکل درست لینڈنگ کرنے والا یہ پہلا پرائیوٹ مشن ہے جو امریکی خلائی ادارے ناسا کے لیے تجربات کرے گا۔

فائر فلائی ایرو اسپیس کا مشن جنوری کے وسط میں لانچ کیا گیا تھا، آسٹن میں موجود مشن کنٹرول ٹیم میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کمپنی کے سی ای او جیسن کم نے تصدیق کی کہ خلائی جہاز مستحکم اور عمودی پوزیشن میں ہے۔

بلو گھوسٹ کے پروگرام مینیجر رے ایلنزورتھ نے بتایا کہ لینڈر ہدف سے صرف 100 میٹر کے اندر اترا جو کہ انتہائی درستگی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لینڈنگ کے دوران دو بار خطرے سے بچاؤ کے لیے خودکار طور پر راستہ بدلا، جس کا مطلب ہے کہ ہمارا سافٹ ویئر بالکل ویسے ہی کام کر رہا تھا جیسے اسے کرنا چاہیے تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.