کائنات کی تخلیق سے متعلق سائنسدانوں کا بڑا انکشاف

image

ہماری اپنی کائنات سے باہر ایک اور کائنات کا خیال ایک دلچسپ سوال ہے جو multiverse تھیوری کے تحت آتا ہے۔ ملٹی ورس (ایک سے زائد کائنات، ایک تصور ہے جس کی فزکس اور فلسفہ دونوں میدان میں تحقیق کی گئی ہے۔

اگرچہ اس کا ابھی تک کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے تاہم کئی سائنسی نظریات اشارہ دیتے ہیں کہ متعدد کائناتیں موجود ہوسکتی ہیں۔

نظریات جو متعدد کائناتوں کی حمایت کرتے ہیں۔

1) کاسمک انفلیشن تھیوری:

یہ نظریہ کہتا ہے کہ بگ بینگ شاید ایک بار کا واقعہ نہیں تھا۔ ہو سکتا ہے کہ خلا کے مختلف خطوں میں مختلف شرحوں پر توسیع ہوئی ہو جس سے "بلبلی کائناتیں وجود میں آئی ہوں اور ہر ایک اپنے منفرد طبعی قوانین کے ساتھ پیدا ہوئی ہو۔

2) کوانٹم ملٹیورس:

کوانٹم میکانکس کے مطابق جب بھی کوئی انتخاب کیا جاتا ہے، حقیقت متعدد نتائج میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ متوازی کائناتیں موجود ہیں جہاں ہر ایک حقیقت کے مختلف ورژن رونما ہوتے ہیں۔

3) اسٹرنگ تھیوری ملٹیورس

اسٹرنگ تھیوری تجویز کرتی ہے کہ ہم جس تھری ڈی اسپیس کا تجربہ کرتے ہیں اس سے آگے اضافی جہتیں ہیں۔ یہ پیش گوئی کرتا ہے کہ مختلف بنیادی فورسز اور ایٹمز کی حامل متعدد کائناتیں ہوں۔

4) برین ورلڈ تھیوری

اس نظریے کے مطابق ہماری کائنات ایک اعلیٰ جہتی خلا میں تیرتی جھلی کی طرح ہو سکتی ہے۔دوسری کائناتیں متوازی جھلیوں کے طور پر موجود ہو سکتی ہیں جو ہمارے لیے پوشیدہ ہیں لیکن ممکنہ طور پر کشش ثقل کے ذریعے تعامل کر رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.