آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

image

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز میں کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ شامل ہیں۔ جو دبئی میں پہلے سیمی فائنل کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسرے سیمی فائنل میں کمار دھرماسینا اور پال رائیفل فیلڈ امپائر کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری ہوں گے۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے فورتھ امپائر احسن رضا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں 4 ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ جن میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

بھارت نے گزشتہ روز گروپ کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میں 4 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ جبکہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہو گا۔

سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی 2 ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت نے فائنل تک رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.