ایپل کی نئی ڈیوائس کی لانچ سے متعلق بڑی خبر!

image

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے کہا ہے کہ کمپنی رواں ہفتے نئی پراڈکٹ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ٹِم کک کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ کی جانے والی ایک مبہم ٹویٹ میں اشارہ دیا کہ ’اس ہفتے‘ کچھ ہونے جا رہا ہے۔

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ عین ممکن ہے کہ نئی میک بُک ایئر کی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جائے۔ اس اپ ڈیٹ کے مطابق ڈیوائس میں ایپل کی جدید ترین ایم 4 چِپ کے ساتھ اضافی ریم اور مزید ڈسپلیز کے ساتھ استعمال کا آپشن متوقع ہے۔

ٹویٹ میں استعمال کی گئی ٹیگ لائن “something in the air” اس وقت بھی استعمال کی گئی تھی جب ایپل نے پہلی بار 2008 میں میک بُک ایئر متعارف کرایا تھا۔

اس کے علاوہ عین ممکن ہے کمپنی کی جانبس ے نیا آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کرا دیا جائے۔

بلومبرگ کے رپورٹر مارک گرمن کا کہنا تھا کہ ایپل اسٹورز میں ٹیبلٹ کم دستیاب ہیں اور کمپنی نے طویل تعارفی سیشنز کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جس سے سمجھا جا سکتا ہے کہ ’ڈبل ایئر اناؤنس منٹ‘ کی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.