اسمارٹ فون کو چارج کرنے والی منفرد جیکٹ تیار

image

تصور کریں کہ آپ کی جیکٹ صرف سرد ہوا سے بچانے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کو بھی چارج کرسکے تو روزمرہ کا کتنا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک کمپنی نے واقعی ایسی جیکٹ تیار کردی ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر Anker نامی کمپنی کی جانب سے یہ منفرد جیکٹ پیش کی گئی۔

اس جیکٹ میں 2 درجن سولر سیلز موجود ہیں جن کو perovskite نامی منرل سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث سولر سیلز کسی حد تک لچکدار اور کپڑے جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

ایک یو ایس بی سی کنکٹر کے ذریعے آپ اپنی ڈیوائس کو براہ راست چارج کرسکتے ہیں۔

درحقیقت گھومنے پھرنے کے دوران جیب میں موجود فون چارج ہوتا رہتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جیکٹ میں نیلے رنگ کی روشنی کی لائن بھی موجود ہے جو اسے دیکھنے میں زیادہ منفرد اور کسی سائنس فکشن فلم میں دکھائی جانے والی جیکٹ جیسا بناتی ہے۔

یہ جیکٹ دیکھنے میں کسی برساتی جیسی ہے مگر وزن میں ہلکی ہے۔ اس میں موجود سولر سیلز ایسے نظر آتے ہیں جیسے لوہے کو ٹکڑوں کو جگہ جگہ چپکا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سولر جیکٹ ابھی فی الحال کانسیپٹ ماڈل ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک عام افراد کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.