وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل

image

وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، معاشی ٹیم نے رواں مالی سال کے پہلے8ماہ کی کارکردگی پر وفد کوبریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور آئی ایم ایف کو پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی، وزارت خزانہ نے جولائی سے فروری تک معاشی صورتحال پربریفنگ دی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

مالیاتی خسارہ، پرائمری بیلنس، صوبوں کا سرپلس اور ریونیو کلیکشن پر تفصیلات پیش کی گئیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی سے جنوری تک ریونیو پر بات ہوئی۔

اکنامک، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس، ریگولیشنز ونگ اورڈی جی ڈیٹ نے بھی بریفنگ دی، بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ جولائی سے دسمبرتک مالیاتی خسارہ ایک ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہوئے، انہوں نے وفد کو ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی، ایف بی آر بورڈ ممبران نے بھی وفد سے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا، پاکستان کی جانب سے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.