کراچی میں بچوں کی موجیں ہی موجیں

image

کراچی میں نیورو ڈائیورجنٹ اور خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے پاکستان کے پہلے شمولیتی تفریحی مقام فنکلوژن کا افتتاح کردیا گیا جہاں بچے مختلف سرگرمیوں سے محظوظ ہوسکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکلوژن ایک ایسا تفریحی مقام ہے جو ہر صلاحیت کے حامل بچوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، یہاں انہیں محفوظ، آرام دہ اور دوستانہ ماحول ملے گا۔

فنکلوژن کی بانی ڈاکٹر ماہین نورانی نے بتایا کہ فنکلوژن اس لیے بنایا کہ پاکستان میں اس نوعیت کی کوئی تفریح گاہ نہیں تھی۔

تقریب میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا تھا کہ فنکلوژن ایک کمیونٹی سینٹر ہے جہاں مختلف سرگرمیوں پر مبنی سینسری ایریاز، تربیت یافتہ عملہ، اور محدود انٹری سلائیڈز جیسے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچہ خوشگوار تجربات کے مزے اُٹھا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.