ایک نئی تحقیق کے مطابق بالوں کو اسٹائلنگ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کچھ مشہور مصنوعی ہیئر پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز اور سیسہ کی زیادہ مقدار ہو سکتی ہے۔
محققین نے بالوں کی 10 مصنوعی مصنوعات کا تجزیہ کیا جن میں میجک فنگرز، سینسیشنل اور شیک-این-گو جیسے برانڈز شامل ہیں جو بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹس میں ان مصنوعات میں بینزین پایا گیا، ایک کیمیکل جو کہ ایکیوٹ مائیلوڈ لیوکیمیا کا سبب بنتا ہے اور ساتھ ہی میتھیلین کلورائیڈ بھی پایا گیا جو طویل مدتی نمائش کے بعد پھیپھڑوں اور جگر کے کینسر سے منسلک ہوتا ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق، جانچ کی گئی 10 مصنوعات میں سے نو میں سیسہ بھی پایا گیا جو بچوں میں نشوونما کے مسائل اور بڑوں میں تولیدی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
دوسری جان یہ بات بھی ذہن نشیں رہے کہ کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کاسمیٹکس میں میتھیلین کلورائیڈ کی کسی بھی سطح کی اجازت نہیں ہے۔