موت کی پیشگوئی کرنیوالی ویب سائٹ

image

اللّٰہ کے سوا یہ کوئی نہیں جانتا کہ کس انسان کی موت کب ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ’ڈیتھ کلاک‘ نامی ایک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موت کی پیشگوئی کر سکتی ہے۔

اس ویب سائٹ کا ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر کسی بھی شخص کا ملک، تاریخ پیدائش، جنس، وزن، تمباکو نوشی اور شراب نوشی کی عادت کے بارے میں تفصیلات پوچھنے کے بعد موت کی تاریخ کی پیشگوئی کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ ویب سائٹ لمبی زندگی گزارنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرتی ہے اور صارفین کو مناسب وزن برقرار رکھنے، تمباکو نوشی و شراب نوشی سے گریز کرنے اور دن میں کم از کم 30 منٹ ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔

ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے صرف تفریح ​​کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایڈوانسڈ لائف ایکسپیننسی کیلکولیٹر آپ کی موت کی اصل تاریخ کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.