ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد نے بھی شرکت کی۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ سال چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں، وزیر دفاع

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ اور حکومت نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہواوے کے آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.