عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے، مسافروں کو ریلیف دیا جائے گا، وزیر ریلوے

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں بھی20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلائی جائیں گی۔ اور عید کے 3 دن مسافروں کو کرایوں پر 20 فیصد ریلیف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کارگو کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی ہے۔ اور کارگو کے ذریعے ریلوے کی آمدن کو کئی گنا بڑھائیں گے۔ پاکستان میں شرح سود 22 فیصد سے 12 فیصد پر آئی۔ اور 6 ماہ میں شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آ جائے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آ چکی ہے۔ اور ترسیلات زر 18 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے دنیا سے مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ تاہم 23 مارچ کو وزیر اعظم صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کنسٹرکشن کے حوالے سے بھی پیکج کا جلد اعلان کریں گے۔ جبکہ ریلوے کے مسافروں کی سہولیات اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کو ہم نے ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا ہے، وزیر اعظم

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی اتنی اچھی نہیں ہے۔ اور دہشتگردی پورے خطے کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ پہلی ترجیح ہے کہ اسی سسٹم کو بہتر کریں اور سہولیات پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ چین، امریکہ اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف اکٹھے ہیں۔ اور ہم نے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم انتہائی سنجیدہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.