کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے ، پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہو گئے۔
کرک، بہادر خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 اہلکارشہید، 6 زخمی
اہلکاروں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کے بعد پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔