انسٹا گرام نے صارفین کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی

image

انسٹا گرام صارفین کے لیے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر آخرکار متعارف کرا دیا گیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں شیڈول دی میسج فار لیٹر نامی فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان فروری 2025 میں کیا گیا تھا۔ اب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔

انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے لیے اس نئے فیچر سے صارفین دوستوں کے لیے پیغامات کو شیڈول کرسکیں گے۔

یعنی ڈی ایمز میں جاکر اپنا پیغام تحریر کریں یا ویب لنک شیئر کریں اور پھر اسے اپنے پسند کے وقت کے مطابق شیڈول کر دیں۔

اس طرح یہ فکر نہیں رہے گی کہ میسج کو کہیں محفوظ کرکے درست وقت کا انتظار کریں یا بھیجنا ہی بھول جائیں۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

انسٹا گرام کے میسجز شیڈول فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔

اس کے لیے انسٹا گرام ڈی ایمز کو اوپن کریں اور وہاں اس دوست کی چیٹ ونڈو کھولیں جس کو میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔

میسج تحریر کرنے کے بعد سینڈ بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں، ایسا کرنے پر شیڈولر کا آپشن سامنے آئے گا۔

اس کے بعد مطلوبہ تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں اور پھر سینڈ بٹن کو کلک کریں۔

جب آپ سینڈ بٹن پر کلک کریں گے تو پھر شیڈول میسج چیٹ میں نظر آئے گا اور اس پر کلک کرکے آپ میسج کو فوری طور پر بھیج سکیں گے یا ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

آپ ایک میسج کو 29 دن تک کے لیے شیڈول کرسکتے ہیں جبکہ خود اپنے لیے بھی میسج کو شیڈول کرسکتے ہیں، یعنی اس فیچر کو اپنے لیے ریمائنڈر کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

البتہ آپ تصاویر یا ویڈیو کو شیڈول نہیں کرسکتے بس تحریری پیغامات کے لیے ہی اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.