پنجاب حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، بیرسٹر سیف

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں ہے۔ اور ریڑھی منصوبے میں قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے من پسند افراد کو نوازنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرینڈ اپوزیشن الائنس ، تحریک انصاف نے جے یو آئی سے ٹی او آرز مانگ لئے

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.