بین الاقوامی کمپنی کا پنجاب میں گاڑیوں کی اسمبلنگ، مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی

image

لاہور: بین الاقوامی کمپنی نے پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

وزیر صنعت پنجاب سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ انٹرنیشنل کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس دوران پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی وفد نے کہا کہ گروپ چین میں الیکٹرک گاڑیاں، یو پی ایس، سولر انورٹرز اور پنجاب میں بیٹریاں بنا رہا ہے۔ جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا پلانٹ بھی پنجاب میں لگانا چاہتے ہیں۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا گروپ ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔ وفد کے سربراہ کی جانب سے وزیرصنعت پنجاب کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر شافع حسین نے سرمایہ کار گروپ کے مسائل 31 مارچ تک حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اور سرمایہ کاروں کے مسائل سہولت سینٹرز میں ایک چھت تلے حل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ

شافع حسین نے کہا کہ ایرو اسپیس بائکی گروپ پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائے۔ اسے ہر ممکن سہولت دیں گے۔ جبکہ پنجاب حکومت کا فوکس الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی اور الیکٹرک وہیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ اس لیے غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.