میو اسپتال واقعہ ، 3 نرسز غفلت کی مرتکب قرار

image

میو اسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن سے2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں انکوائری کمیٹی نے 

3 نرسز کو غفلت کی مرتکب قرار دے دیا۔

تینوں نرسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے تینوں نرسز کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف،کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری

تینوں نرسز پر سیفٹریکزون انجکشن کو تیار کرنے میں غفلت برتنے کا الزام ہے،میو اسپتال میں 9 مارچ کو 16 مریضوں کو انجکشن لگنے کے بعد ری ایکشن رپورٹ ہوا۔

وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ میو اسپتال واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی نے تمام پہلوؤں سے مکمل چھان بین کی۔

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈا جار ی

میو اسپتال انتظامیہ، نرسز کی نمائندہ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم نے حقائق اکٹھے کئے،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نرسوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.