لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا

image

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا،وہ 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی تھے۔

آئی جی پنجاب کو دیے گئے استعفیٰ کے متن میں انہوں نے لکھا کہ میں پولیس سروس سے استعفیٰ دے رہا ہوں،ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان آئینگے،سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی،تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، استعفیٰ قبول کیا جائے۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا استعفیٰ پنجاب پولیس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.