حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

image

حکومت نے حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ملاقات کی ، ملاقات میں حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلانے کے حوالے سے پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا انداز

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور فتح جنگ کے روٹس پر بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی،دونوں شہروں کے عوام جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے،پنجاب حکومت کا پسماندہ علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانا قابل تعریف اقدام ہے۔

سردار سلیم حیدرکا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیساتھ ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف جماعتیں ہیں،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

نیب کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف کارروائی،تمام کمرشل پلاٹس منجمد کر دئیے

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال ثبوت ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.