تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں پارا چنار پہنچ گئیں

image

ہنگو سے اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں  سخت سیکورٹی میں پارہ چنار پہنچ گئیں ہیں۔

ہنگو کے علاقے ٹل سے سخت سکیورٹی میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے متعدد قافلے پارا چنار پہنچ گئے ہیں جن میں اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان شامل ہے۔

قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

حکام کے مطابق 450 گاڑیوں کو چھوٹے چھوٹے قافلوں کی شکل میں اور وقفے وقفے سے پارہ چنار کے لیے روانہ کئے گئے تھے ۔اس دوران قومی شاہراہ پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات تھے اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

قبل ازیں کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات سے جرگہ بھی منعقد ہوا اور قومی شاہراہ پر قافلوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان سے مشاورت بھی کی گئی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.