پیپلز پارٹی کیلئے سب سے پہلے پاکستان ہے، شرجیل میمن

image

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اس ملک سے جان سے زیادہ محبت ہے، اس اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان بنانے کی قرارداد منظورکی، یہاں پر تحقیق کے بغیر پالیسی بنائی جاتی ہے۔

وفاق کا نئی 6 نہریں بنانے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان ایک جسم ہے، ایک ہاتھ کو فائدہ اور دوسرے کو نقصان ہوتو وہ کام نہیں کرنا چاہیے،  وفاق کی ضمانت صرف پیپلز پارٹی نے لی ہے، ملک میں آگ لگی ہوئی تھی اور آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اگرسندھ میں پانی نہیں ہو گا تو لوگ اپنے جانوروں کو کہاں لے کر جائیں گے، کراچی کو پانی کیسے ملے گا، ہماری 90 فیصد کاشت دریائے سندھ پر ہوتی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے کہ 2025میں پاکستان میں 35فیصد پانی کی کمی ہو گی،پانی کا مسئلہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے، صوبے کے معاملے میں سندھ حکومت کبھی نہیں سوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ سندھ کے معاملے پرجاگتی رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.