MBBSامتحانی مارکس شیٹ غائب، بچے دوبارہ امتحان دیں

image

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا سالانہ امتحان دینے والوں کی مارکس شیٹ غائب ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دینے والوں کی مارکس شیٹ غائب ہو گئی، امتحانی مارکس شیٹ سرگودھا سے بھجوائی گئی جو کہ یو ایچ ایس نہ پہنچی ۔ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان 30 جنوری کو منعقد ہوا تھا، امتحانی مارکس شیٹ کے غائب ہونے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا پہلے طلبہ کو اوسط نمبر دینے اب دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے امتحانی مارکس شیٹ غائب ہونے کا خمیازہ طلبا بھگتیں گے۔

یو ایچ ایس کے فیصلے کے بعد سرگودھا میں طلبہ ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دوبارہ منعقد ہوگا ۔ڈیڑھ ماہ بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اب دوبارہ امتحان لے گی ۔سرگودھا میں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کا امتحان دینے والے درجنوں طلبا کا رزلٹ رکا ہوا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.