کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

image

جسٹن ٹروڈوکےاقتدارکا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے 59 سالہ وزیراعظم مارک کارنی کی نئی کابینہ کے وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا لیا ہے۔

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بارکوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں، اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا ان کے مستعفی ہونے کے  بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔

مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.