سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

image

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

عید الاضحی کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ اور مسجد اقصیٰ میں ہوئے، فلسطینیوں سمیت پوری امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب 16 لاکھ سے زائد حجاج کرام کی مزدلفہ سے منیٰ واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے، حجاج کرام نے رات منیٰ میں گزاری اور کنکریاں جمع کیں۔

حجاج کرام آج جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.