بائیڈن دور میں اوپن بارڈر پالیسی سے قاتل امریکا میں داخل ہوئے، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن دورمیں اوپن بارڈرپالیسی سے قاتل امریکا میں داخل ہوئے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن بارڈرپالیسی ایسی تھی کہ ہرمجرم امریکا داخل ہوسکتاتھا، بحیثیت صدرامریکا کوجرائم سے پاک رکھنا ترجیح ہے۔

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

امریکا کوپرامن بنانے کی جدوجہد کررہاہوں،ہم مل کرامریکا کودوبارہ عظیم بنائیں گے، بائیڈن انتظامیہ نے مجرموں کے بجائے پولیس اہلکاروں کوہتھکڑیاں لگائیں،قاتل،اسمگلرسمیت دیگرجرائم پیشہ افراد آسانی سے امریکا آجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے والوں کوسزائے موت دیں گے،میری کوشش ہوگی اہلکاروں کوقتل کرنے والوں کوجلد سزائے موت ملے،پولیس میں محب وطن افسروں کوتعینات کیا ہے۔

ٹرمپ کا روس کے تیل، گیس اور بینکنگ سیکٹرپر پابندیاں سخت کرنیکا منصوبہ

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسرکوقتل کرنے والے کوسزائے موت دینے کاحکم نامہ جاری کردیا، میری تنقیدی کوریج کرنے والے امریکی ادارے بدعنوان ہیں۔

مختلف میڈیاادارے میرے بارے میں97.6فیصدبرالکھتے ہیں،بارڈرکی حفاظت کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا میں منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.