اہم پاکستانی باؤلر زخمی، ٹورنامنٹ سے باہر

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں آنکھ پہ گیند لگی، آصف آفریدی کو اسپتال لے جایا گیا

، جہاں ایکسرے رپورٹ میں آصف آفریدی کی ہڈی میں فریکچرکی تصدیق ہوگئی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ انجری کے بعد آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کی مانیٹرنگ جاری رکھےگا، ماہر چشم کے ساتھ پی سی بی میڈیکل پینل آصف آفریدی کے ری ہیب کو ترتیب دے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میں شامل آصف آفریدی کے پی ایس ایل سے بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا اور فخر زمان نے ہسپتال میں آصف آفریدی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق کل صبح سات بجے آصف آفریدی کی آنکھ کے پاس ہڈی کا آپریشن کیا جائے گا، آصف آفریدی کو سوجن کے باعث دائیں آنکھ سے فی الحال کچھ نظر نہیں آ رہا۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.