کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے بڑی شرط رکھ دی

image

 

بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق دلچسپ بیان دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے گزشتہ سال جون میں بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم، ہفتے کو ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں ایک آخری بار 'واپسی' کا اشارہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورکی ایک خصوصی تقریب کے دوران میزبان عیسیٰ گوہا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر بھارتی کرکٹ ٹیم 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ اس میچ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں'۔

واضح رہے کہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا کھیل128 سال بعد دوبارہ اولمپکس میں شامل ہوگا۔

اس سے قبل کرکٹ اولمپکس میں آخری بار 1900 میں کھیلی گئی تھی۔لاس اینجلس اولمپکس میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہونے کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کوہلی نے مذاقاً کہا کہ اگر بھارتی ٹیم اولمپکس کے فائنل میں پہنچتی ہے تو وہ ایک آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ اگر ہم گولڈ میڈل کیلئے فائنل میچ کھیل رہے ہوں تو میں اس میچ کو کھیلنے کے لیے چپکے سے آ سکتا ہوں اور پھر میچ جیتنے کے بعد میڈل لے کر واپس گھر آ جاؤں گا۔

البتہ کوہلی نے اکتوبر 2023 میں کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں خوش ہوا۔ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز، بشمول آئی پی ایل نے اس میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک شاندار موقع ہے۔ اولمپک چیمپئن بننا ایک بڑی کامیابی ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.