اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ امریکی حکام کو غزہ پر حملے سے قبل آگاہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ امریکا نے غزہ پر حملے کی حمایت کی تھی، یہ ایک دن کا حملہ نہیں، ہم آنے والے دنوں میں بھی فوجی کارروائی جاری رکھیں گے، حملے کے آغاز کا فیصلہ چند دن پہلے کیا گیا تھا۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 308 فلسطینی شہید
خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں آدھے گھنٹے کے دوران 35 فضائی حملے کرتے ہوئے 308 فلسطینیوں کوشہید کر دیا۔
فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت کئے جانے والے حملوں میں سیکڑوں شہری زخمی بھی ہوئے۔