عیدالفطر کی تعطیلات کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں عرب ممالک کے لئے فضائی کرایوں میں سو فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق عمان، قاہرہ، بیروت، اسکندریہ، دارالبیضا اور تیونس کے لئے فضائی ٹکٹوں کے نرخوں میں جنوری کے مقابلے میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سفر وسیاحت سے متعلق کمپنی نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے موقع پر امارات میں مقیم غیرملکیوں کی طر ف سے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئے طلب کی وجہ سے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان
متحدہ عرب امارات سے عرب ممالک کیلئے فضائی کمپنیوں کے ٹکٹوں میں 29 مارچ سے چار اپریل تک کی بکنگ فل ہونے کی وجہ سے ٹکٹوں کے کرائے بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔
امارات سے عمان کیلئے کم سے کم فضائیہ کرایہ 2800 درھم تک پہنچ گیا ہے، قاہرہ کے لیے 3500، اسکندریہ کیلئے 2700 درھم، تیونس کیلئے فضائی ٹکٹ کی قیمت5 ہزار درھم تک پہنچ گئی ہے۔