پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

image

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا جب کہ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کو آنکھ سے براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کو دوربین سے دیکھاجاسکتا ہے لہٰذا 30 مارچ کو چاند کا براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 3 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔

کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.