امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا

image

میری لینڈ: امریکی عدالت نے ٹیسلا کے بانی اور امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے امریکی استعداد کار سے متعلق محکمہ برائے حکومتی کارکردگی اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ادارے کے خلاف مزید اقدامات کر کے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے مدعی کے حق میں حکم جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یو ایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کو پھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ یو ایس ایڈ کے 2 درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیمو کریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ حملے پر امریکہ کی حمایت حاصل ہے، اسرائیلی وزیرخارجہ 

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کر لی ہے۔ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئین کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کر سکتا ہے جسے صدر نے نامزد کیا ہو اور سینیٹ نے اسکی بطور افسر توثیق کی ہو۔

دوسری جانب میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کی کوششوں پر ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.