اسرائیلی فورسزکی غزہ پر جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

image

اسرائیلی فوج کے وسطی غزہ میں حملے، مزید60 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں تنساریم کوریڈور پردوبارہ قبضہ کرلیا، اسرائیلی قبضے سے فلسطینیوں کی نقل وحرکت محدودہوگئی۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 حملے ، 308 فلسطینی شہید

گزشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نے تنساریم کوریڈورخالی کیا تھا، اسرائیل نے منگل کو436 فلسطینیوں کوشہید کیا تھا جن میں183بچے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم  بنیامن نتن یاہو نے دھمکی  دیتے ہوئے کہا کہ نئی بمباری آغاز ہے، اب مذاکرات آگ کی زد میں ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.