پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے۔

پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 860 سے بدھ کی رات پرندہ ٹکرا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے بعد پی بوئنگ 777 کو متاثرہ پارٹس کی تبدیلی کیلئے گراؤنڈ کردیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، پرندہ ٹکرانے کے وقت پرواز میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کیلئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.