وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس حملے میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کرسکتے ہیں لیکن جھتےکو نہیں دے سکتے۔ جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں انہیں دفنا دیا گیا جب کہ کچھ لاشیں اسپتال میں شناخت کے لیے رکھی تھیں۔
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب ٹرین پر حملےکا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جارہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں، جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں انہیں دفنا دیا گیا جب کہ کچھ لاشیں اسپتال میں شناخت کے لیے رکھی تھیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ کل ایک جھتے نے اسپتال سے لاشیں لے جانےکی کوشش کی، ہم لاشیں ورثاءکے حوالے کرسکتے ہیں لیکن جھتےکے حوالے نہیں کریں گے۔