ہربھجن سنگھ کوسیاہ فام کرکٹرکیخلاف نازیبا بیان دینا مہنگا پڑ گیا

image

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ آئی پی ایل میچ کے دوران انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے۔

آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان اتوار کو ہونیوالے میچ کے دوران کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔ ہربھجن سنگھ نے دورانِ کمنٹری کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔

جوفرا آرچر نے میچ میں 4 اوورز میں 76 رنز دیئے، ان کا اسپیل آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل رہا۔ ہربھجن سنگھ کا بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا اور کئی صارفین نے سابق بھارتی اسپنر پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے، ہربھجن سنگھ کو فوری طور پر کمنٹری پینل سے معطل کرنا چاہئے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ آئی پی ایل جیسے بڑے ایونٹ میں اس قسم کے بیانات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ردعمل کے باوجود ہربھجن سنگھ نے اب تک اس معاملے پر کوئی وضاحت یا معذرت پیش نہیں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.