وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، مزمل اسلم

image

پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے پر ردعمل میں کہا کہ جولائی 2024 میں وزیر اعظم شہباز شریف نےآئی ایم ایف پروگرام نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل اور اسٹاف لیول سطح پر معاہدہ بھی ہو گیا۔ اور بری خبر یہ ہے کہ حکومت عوام کے لیے کوئی رعایت لینے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی کوئی رعایت نہیں کی گئی۔ اور رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.