بھارت میں اقلیتوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، صدرآصف زرداری

image

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں، انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

ایوانِ صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران صدر زرداری نے عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ پارٹی کارکن ہماری اصل طاقت ہیں۔

جنہوں نے ہر مشکل وقت میں قیادت کا ساتھ دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملک کو زرعی بنیادوں پر آگے لے جانا وقت کی ضرورت ہے۔

صدر زرداری نے زور دیا کہ ہمیں اپنی دھرتی سے وفاداری اور عوام کی خدمت کو مقدم رکھنا ہوگا تاکہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.