نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 کا فاتح کون؟

image

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025 کے فائنل میں لاہور بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز بنائے۔ لاہور بلیوز کے بولر سلمان مرزا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں لاہور بلیوز نے 111 رنز کا ہدف 16 اوورز میں ہی 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ عمر صدیق نے 64 اور جنید علی نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

میچ کے بعد لاہور بلیوز کے کپتان نے ٹیم کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.