نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 345 رنز کا ہدف: ’لاہور میں پیدا ہونے والے عباس نے ٹیلنٹ کا مظاہرہ پاکستان ہی کے خلاف کیا‘

نیوزی لینڈ کی جانب سب سے رنز تو مارک چیپمین نے بنائے لیکن سوشل میڈیا پر چرچے اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کے ہیں۔ محمد ارسلان عباس نے دھویں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیپیئر میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے سنچری سکور کی۔ انھوں نے 111 گیندوں پر 132 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد بلے باز محمد ارسلان عباس نے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے پانچ اوورز میں 51 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے اوپنرز نے اننگ کا اچھا آغاز کیا اور 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اوپنر عثمان خان 33 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نیوزی نے 1-4 سے اپنے نام کر لی تھی۔

getty
Getty Images
پاکستان کے اوپنرز نے اننگ کا اچھا آغاز کیا اور 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ اوپنر عثمان خان 33 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد ارسلان عباس کون ہیں؟

نیوزی لینڈ کی جانب سب سے رنز تو مارک چیپمین نے بنائے لیکن سوشل میڈیا پر چرچے اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کے ہیں۔

محمد ارسلان عباس نے دھویں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 52 رنز بنائے جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے 21 محمد ارسلان عباس 2003 میں پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اظہر عباس بھی فرسٹ کلاس کر کٹر رہ چکے ہیں جنھوں نے پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ملکوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔

عباس کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کار عاطف نواز کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے کا شاندار ڈیبیو کیا ہے۔ ’لاہور میں پیدا ہونے والے 21 سالہ نوجوان نے اپنی پیدائش والے ملک کے خلاف صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور نیوزی لینڈ کو اتنا بڑا سکور کرنے میں مدد دی۔‘

میچ کے بعد اپنی اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے عباس کا کہنا تھا کہ، ’یہ بہت خاص تھا، میں ابھی اپنے جذبات لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جب میں کھیلنے کے لیے میدان میں آیا تو مجھے شائقین کی تالیوں کی آوازیں آ رہی تھیں اور میں صرف اپنے والد کی محنت کے بارے مِیں سوچ رہا تھا۔

’محمد عباس، یہ نام یاد رکھنا‘

سوشل میڈیا پر ہر طرف صارفین نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بلے باز کی کارکردگی کے گن گاتے نظر آئے۔
Getty Images
سوشل میڈیا پر ہر طرف صارفین نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بلے باز کی کارکردگی کے گن گاتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ہر طرف صارفین نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بلے باز کی کارکردگی کے گن گاتے نظر آئے۔

ایکس پر ایک صارف عثمان خان کا کہنا تھا کہ عباس نے کھیل کے آخری اوورز میں پاکستان کے چوٹی بالرز کے خلاف ایک دلیرانہ اننگ کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور 344 رنز تک پہنچا دیا۔

’یہ نام یاد رکھنا۔‘

’لاہور میں پیدا ہونے والے عباس نے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ پاکستان ہی کے خلاف کیا‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ محمد عباس نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقبل شاندار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عباس بیٹنگ کے علاوہ درمیانی رفتار سے بھی بالنگ بھی کر سکتے ہیں۔

سہیل عمران نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پیدا ہونے والے بلے باز نے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ پاکستان کے ہی خلاف کیا۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.