میانمار کے فوجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل آنے والے طاقتور زلزلے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 1002 افراد ہلاک جبکہ 2300 سے زائد زخمی ہیں۔ سب سے زیادہ 694 ہلاکتیں منڈلے شہر میں ہوئی ہیں جہاں بجلی اور مواصلاتی لائنیں منقطع ہو چکی ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں۔
- میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت اور 2300 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
- یادہ تر ہلاکتیں میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے میں ہوئی ہیں۔
- بینکاک میں زلزلے کے نتیجے میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 100 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
- میانمار کے فوجی رہنماؤں نے بین الاقوامی امداد کے لیے ایک غیر معمولی اپیل جاری کی ہے۔
میانمار زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، 2300 سے زائد زخمی