غزہ، یوکرین اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے عیدالفطر کے رنگ تصاویر میں

'عید' عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوشی، تہوار یا جشن کے ہیں جبکہ فطر کا مطلب روزہ کھولنے کے ہیں اس لیے عید الفطر کا مطلب 'روزہ ختم کرنے کی خوشی کا تہوار' ہے اور اس تہوار کو اسلامی کیلینڈر کے مطابق ماہ رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔
عید الفطر
Getty Images
یروشلم میں مسلمان عید کی خوشیاں منانے کے لیے مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں اکھٹا ہیں۔

دنیا بھر میں مسلمان عید الفطر کا تہوار منا رہے ہیں۔ عید کا تہوار مذہب اسلام کے کیلنڈر کے مطابق ایک بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

’عید‘ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوشی، تہوار یا جشن کے ہیں جبکہ فطر کا مطلب روزہ کھولنے کے ہیں اس لیے عید الفطر کا مطلب ’روزہ ختم کرنے کی خوشی کا تہوار‘ ہے اور اس تہوار کو اسلامی کیلنڈر کے مطابق ماہ رمضان کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان اسلامی مہینے شوال کی یکم تاریخ کو عید الفطر مناتے ہیں۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھتے ہیں اور چاند کی رویت دیکھ کر یکم شوال کو عید الفطر منائی جاتی ہیں۔

دنیا بھر میں رہنے والے تقریباً دو ارب مسلمان رمضان کے اختتام پر چاند دیکھتے ہیں۔ مسلمان قمری کیلنڈر کو مانتے ہیں، اس کیلنڈر میں تاریخوں کا انحصار چاند کی مختلف شکلوں میں نظر آنے پر ہوتا ہے۔ رمضان اس کیلنڈر کے نویں مہینے میں آتا ہے۔

رمضان کے اختتام پرمذہبی تہوار عید الفطر کے دن مسلمان تیار ہو کر، نئے کپڑے پہن کر اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملتے ہیں اور لذیز کھانوں سے بھری دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز چاند کی رویت سے ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔ جبکہ کچھ ممالک ایسے ہیں جو سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں۔

پاکستان، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر کا تہوار آج منایا جا رہا ہے جبکہ سعودی عرب، خلیجی ممالک میں عید الفطر گذشتہ روز منائی گئی تھی۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں عیدالفطر منائے جانے کی کچھ تصویری جھلکیاں پیش کی جا رہی ہیں۔

عید الفطر
EPA
پرتگال کے شہر لزبن میں عید کی نماز کے بعد لوگ روائتی انداز میں گلے لگ کر عید مبارک کہہ رہے ہیں
عید الفطر
Reuters
روس کے شہر ماسکو میں مسلمان عید الفطر کی نماز کی تیاری کر رہے ہیں۔
عید الفطر
Reuters
کینیا کے شہر ممباسا میں سینکڑوں مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔
عید الفطر
EPA
اٹلی کے شہر نیپلز میں مسلمان برادری عید کی نماز ادا کر رہی ہے۔
عید الفطر
Getty Images
لندن میں خواتین عید کی نماز کے اجتماع میں شریک ہیں۔
عید الفطر
Reuters
شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی شہری، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں تباہ ہونے والی مسجد کے ملبے کے سائے تلے عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔
عید الفطر
Reuters
ترکی کے شہر استنبول میں واقع آیا صوفیہ مسجد میں نماز عید میں شرکت کے بعد کچھ خواتین تصاویر بنا رہی ہیں۔
عید الفطر
Getty Images
یوکرین کے شہر لیئو میں جنگ کے باوجود مسلمان برادری عید کا تہوار منا رہی ہیں اور کچھ نوجوان لڑکیاں چھوٹے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کر رہی ہیں۔
عید الفطر
Getty Images
پاکستان میں بھی عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے اور پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں لوگ عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔

News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.