وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ترقی ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نام دے کر قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ،اب اگر پی ٹی آئی چاہے تو سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں عید کے تیسرے روز بھی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی کہ سیاسی لوگوں سے بات کریں۔
دن رات محنت سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے ،پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشت بنانا ہمارا ہدف ہے ،معاشی حالات کی بہتری کی آئی ایم ایف سمیت عالمی ادارے تعریف کر رہےہیں۔