عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل۔۔ کراچی کے 4 دوستوں کی گاڑی نہر میں جا گری ! موت سے پہلے بنائی آخری ویڈیو میں کیا تھا؟

image

عید کے پہلے دن جہاں خوشیوں کی بہار ہر گھر میں آئی، وہیں کچھ گھروں میں قیامت برپا ہو گئی۔ ٹنڈو الہٰیار میں ایک المناک حادثے نے چار نوجوان دوستوں کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔

دوستی کے سفر کا المناک انجام

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ چاروں نوجوان دوست تھے، جو اپنی زندگی کے سنہرے دن گزار رہے تھے، مگر کسی کو کیا معلوم تھا کہ ان کا ساتھ عید کے دن ہی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا؟ تین نوجوانوں—سمیر، عدیل اور عبدل احد شیخ—کا تعلق کراچی سے تھا، جبکہ چوتھا نوجوان، علی شان، سیالکوٹ کا رہائشی تھا جو روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھا۔ عبدل احد شیخ، میرپورخاص کے اسفند لغاری کا کزن تھا، اور اس کی رہائش کراچی کے علاقے جوہر میں تھی۔ سمیر اور عدیل کا اصل تعلق میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن سے تھا، مگر چند سال پہلے وہ اپنے خاندان سمیت کراچی منتقل ہو گئے تھے۔

زندگی کی دہلیز پر موت کا دھاوا

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا گھر میں کسی کو بتائے بغیر ہی سفر کے لئے نکل پڑا۔ جبکہ آخری ویڈیو میں بھی یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ گھر سے روٹی لینے کے بہانے نکلا تھا۔ نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی آخری ویڈیو اب گھر والوں کے لئے ان کی آخری یاد بن گئی ہے۔ یہ نوجوان زندگی کے اس موڑ پر تھے جہاں خوابوں کی تعبیریں قریب نظر آتی ہیں، جہاں مستقبل کی امیدیں روشن ہوتی ہیں، مگر ایک حادثے نے سب کچھ ختم کر دیا۔ 18 سے 22 سال کی عمر کے یہ نوجوان عید کے دن دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے نکلے تھے، مگر قسمت نے انہیں واپسی کا موقع نہ دیا۔ ان میں سے ایک نوجوان اپنے گھر کا اکلوتا بیٹا جبکہ ایک واحد کفیل تھا۔

ماں باپ کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ

جس دن ہر ماں اپنے بیٹے کے لیے نئے کپڑے نکال رہی تھی، خوشیوں کے دیے جلا رہی تھی، اسی دن کچھ ماؤں کے آنگن میں جنازے رکھ دیے گئے۔ عید کی چہل پہل میں اچانک موت کی خبر، ہنستی مسکراتی تصویریں ماتمی آنسوؤں میں ڈھل گئیں۔ ان نوجوانوں کے گھر والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی—جنہوں نے شاید چند گھنٹے پہلے ہی اپنے بچوں کو عید کی مبارکباد دی ہو گی، انہیں گلے لگایا ہو گا، وہی ماں باپ اب اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کفن میں لپٹا دیکھ رہے تھے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.