صدر مملکت کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عاصم کا اہم بیان آگیا

image

صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے، صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts